ڈوڈہ ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں فوجی آپریشن شروع بھارتی فوج کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع

سرینگر(کے پی این)بھارتی فوج نے جموں خطے کے ڈوڈہ ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔بھارتی فوج نے جموںخطے کے علاقوںکاستی گڑھ ،بھگواہ ، ڈیسا ، گندوہ ، سرنکوٹ ، منجکوٹ اور مینڈھرمیں تازہ کارروائیاںشروع کیں۔بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز نے راجوری میںبھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرز پراجلاس منعقد کیا۔بھارتی فوج نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ فوج نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔