
حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے فضائی سفر کے کرایوں میں کمی اور پنشن متعارف کروانے کا فیصلہ
ہم پنشن اسکیم میں توسیع کر رہے ہیں جس سے مزدوروں ، ڈرائیوروں ، باورچیوں اور دیگر گھریلو ملازموں کو اسکیم میں شامل کر کے اس میں توسیع کی جائے گی، معاون خصوصی زلفی بخاری
خیال رہے کہ اس وقت پاکستانیوں کی کثیر تعداد بیرون ملک میں موجود ہے، ہر سال پاکستانیوں17 کی بڑی تعداد نوکری کی تلاش میں مختلف ممالک جاتی ہے۔ حالیہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ان پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو بیروزگاری کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد ان کی جانب سے حکومت سے اپیل کی گئی تھی کہ ان کی واپسی کا انتظام کیا جائے کیونکہ ان کے پاس ذرائع موجود نہ تھے۔تاہم اس مشکل وقت میں حکومت پاکستان کی جانب سے ایسے مجبور لوگوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد اب معاون خصوصی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے لئے فضائی سفر کے کرایوں میں کمی اور پنشن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہم پنشن اسکیم میں توسیع کر رہے ہیں جس سے مزدوروں ، ڈرائیوروں ، باورچیوں اور دیگر گھریلو ملازموں کو اسکیم میں شامل کر کے اس میں توسیع کی جائے گی۔