جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی گروپ کا پانچ اگست 2020 کو قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

مظفر آباد جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی گروپ نے پانچ اگست 2020 کو قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ‘ اس موقع پر صداقت مغل کشمیری ‘ محمد رمضان بٹ اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی عہدیداران کاکہنا تھا کہ پانچ اگست کو پاکستانی سینیٹ کا قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر میں ہونے والا غیر آئینی ‘ غیر قانونی اجلاس وحدت کشمیر پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ‘ پاکستانی حکمرانوں کی طرف سے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں شر انگیزیاں کسی صورت قابل قبول نہیں ‘ سعودی عرب برانچ جموں کشمیر لبریشن لیگ کے صدر خواجہ رمضان بٹ نے کہا کہ پانچ اگست کو قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر میں منعقد ہونے والا پاکستانی سینیٹ کا اجلاس کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے ‘ لاکھوں کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو سبوتاژ کرنے والے جعلی سفیر کشمیر بزدلی کی آخری حدوں کو چھورہے ہیں ‘ پوری قوم سے درخواست کرتے ہیں کہ ان شیطانوں کوشیطانی منصوبوں سے باز رکھنے کیلئے کردار ادا کریں ‘ اب امتحان کا وقت ہے تحریک آزادی کشمیر کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچانے دیں گے

via urdupoint news