
بھارت نے پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف ہائبرڈ جنگ شروع کر رکھی ہے
اسلام آباد29جون() جموں ایئر بیس پر حملے جیسے فالس فلیگ آپریشن بھارت کی طرف سے پاکستان اورمقبوضہ جموںوکشمیرمیں جاری آزادی کی منصفانہ جدوجہد کو بدنام کرنے کی ہائبرڈ جنگ کا حصہ ہیں اور بھارت نے پاکستان اور اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی معاشی ، سماجی ، نفسیاتی اور سیکورٹی کی صورتحال کو بڑی حد تک متاثرکیا ہے۔
پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ سے لے کر مقبوضہ جموںوکشمیر میں اس کے نوآبادیاتی اقدامات تک سب سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت ایک فسطائی ریاست ہے۔ بھارت کی طر ف سے پاکستان کے خلاف شروع کی گئی ہائبرڈجنگ اجیت ڈوول کی دفاعی اور جارحانہ ڈوکٹرائن پر مبنی ہے جس کا واحد مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجیت ڈوول کایہ نظریہ بنیادی طور پر سماجی بدامنی ، پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ، علیحدگی کی سرگرمیوں اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے گرد گھومتا ہے ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نئی دلی میں قائم سریواستو گروپ کے زیرانتظام ای یو ڈس انفو لیب کو دنیا بھرمیں پاکستان کے بارے میں منفی تاثر پیدا کرکے اسے بدنام کرنے کیلئے قائم کی گئی تھی ۔ اس ڈس انفارمیشن نیٹ ورک کے بے نقاب ہونے سے پاکستان اور کشمیرکے خلاف بھارت کی ہائبرڈجنگ بے نقاب ہو گئی ہے ۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے امریکہ ، یورپ اور دیگر ممالک میں پاکستان اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کے خلاف جھوٹی اطلاعات اورمذموم پروپیگنڈہ کو پھیلایاجاتاتھا۔ڈس انفولیب کی کارروائیوںکی مثال 2017میںامریکہ میںلگائے جانیوالے ”فری بلوچستان ”والے بل بورڈز اور اشتہارات ہیں ۔ بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے انٹرنیٹ اور سائبر اسپیس کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا ہے۔ پلوامہ بحران کے بعد بھارت کی طر ف سے بے نام سائبر آپریشن اس کی واضح مثال ہیں جس کے تحت پاکستان کے سیکورٹی اداروں اور دیگر اثاثوںکو نشانہ بنایا گیا ۔ بھارت کی ہائبرڈ جنگ کی حکمت عملی سے جنوبی ایشیامیں اسکے بالادستی کے عزائم ظاہر ہوتے ہیں۔