امریکہ کے عراق،شام میں عسکریت پسندوں کیخلاف نئے فضائی حملے

امریکہ نے عراق اور شام میں عسکریت پسندوں کے خلاف نئے فضائی حملے کئے ہیں۔

امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران شام میں دو اور عراق میں ایک اسلحہ کے ڈپو اور آپریشنل سنٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ یہ فضائی حملے عراق میں امریکی فوجی اہلکاروں اور تنصیبات کے خلاف ملیشیا کے ڈرون حملوں کے جواب میں کئے گئے۔ادھرعراق کے وزیراعظم مصطفی ال KADHEMI نے امریکی فضائی حملے کی مذمت کی ہے جس میں کم از کم سات جنگجو ہلاک ہو گئے۔ان کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملہ عراقی خودمختاری اور قومی سلامتی کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے۔