تائیوان میں امریکی افواج کی موجودگی کا انکشاف، چین نے ناقابل قبول قرار دے دیا

بیجنگ: () چین نے تائیوان میں امریکی افواج کی موجودگی کے انکشاف پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔

تائیوان کی صدر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ امریکا کے کچھ اہلکار تائیوان کی فورسز کو تربیت دینے کی غرض سے وہاں موجود ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیجنگ، امریکا اور تائیوان کے درمیان عسکری رابطوں کے خلاف ہے۔ اس طرح کے اقدامات امریکا اور چین کے تعلقات کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

گذشتہ روز بھی بیجنگ کی جانب سے واشنگٹن کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ امریکہ نے تائیوان کارڈ کھیلنا بند نہ کیا تو دونوں ممالک کے تعلقات خطرے میں پڑ جائیں گے۔