
مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں،سید حسن الموسوی الصفوی تنازعہ کشمیر ایک حقیقت ہے جسکے حل کے بغیر خطے میں امن ترقی ممکن نہیں ہے
سری نگر : کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے چیئرمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ۔ انہوں نے بڈگام کی مرکزی امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے خطا ب کے دوران کہا کہ تنازعہ کشمیر ایک حقیقت ہے جسکے حل کے بغیر خطے میں امن ترقی ممکن نہیں۔انہوںنے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی قیادتوں کی ذمہ داری ہے کہ کشمیر پر کوئی پیش رفت کریںکیونکہ دنوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوںنے کہا کہ حریت قیادت اس طرح کے عمل کی کسی بھی سطح پر حمایت کرنے کیلئے تیار ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے کشمیریوں کی بے مثال قربانیوںکو رائیگاں نہیںجانے دیا جائے گا۔