بھارتی فوجیوںکی بڈگام میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی

سرینگر۔  غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیربھارتی فوجیوںنے ضلع بڈگام میں تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کارروائی شروع کی ہے ۔ بھارتی فوج ، پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروںکی مشترکہ ٹیم نے ضلع کے علاقے کائوسہ میں کارروائی شروع کی ۔ بھارتی حکام نے سرینگرمیں میڈیا کو بتایا ہے کہ علاقے میں فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ہے