بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو مکمل طورپر ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر دیاہے، صمد انقلابی

سرینگر 13جنوری بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدلصمدانقلابی نے کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو مکمل طورپر ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کرکے اپنی فورسز کو بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نام ناد جمہوریت کا دعویدار بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیریوں نے نریندر مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدمات کو یکسر مسترد کیا ہے اور وہ شہداءکے مقدس مشن کی تکمل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوںکو جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نظر بند افراد میں دس برس کی عمر کے بچوں سمیت معمر افراد اور خواتین کی بھی ایک بڑی شامل ہے۔ انہوںنے کہا کہ بدمست بھارتی فوجی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ ہند و انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) کے فسطائی ایجنڈے پر عمل پیرا بھارتیہ جنتا پارٹی کی نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔انہوںنے قوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ عبدالصمد انقلابی نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششوں میں تیزی لائے۔

via kms news