مقبوضہ کشمیر میں ریاستی خواتین کمیشن ختم،بھارتی خواتین کمیشن کا سیل قائم بھارتی خواتین کمیشن کے جموں وکشمیر اور لداخ میں الگ الگ سیل قائم ہوگئے

نئی دہلی : بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی خواتین کمیشن ختم کرکے بھارتی خواتین کمیشن کا دائرہ کار جموں وکشمیر تک بڑھا دیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے تک5 اگست 2019  سے قبل ریاستی خواتین کمیشن قائم تھا کشمیری خواتین  شکایات کے ازالے کے لیے خواتین کمیشن سے رابطہ کرتی تھیں تاہم اس خواتین کمیشن کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز نئی دہلی میں قائم بھارتی خواتین کمیشن نے جموں وکشمیر اور لداخ میں  کمیشن کے الگ الگ سیل قائم کرنے کا  اعلان کیا ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق بھارتی خواتین کمیشن  کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خصوصی سیل میں دونوں خطوں سے ملنے والی شکایات کا دیکھا جائے گا۔ اسکے علاوہ خطہ کی خواتین سے متعلق ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی دیکھ لے گی۔خواتین کیلئے قومی کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما  نے فروری میں جموں وکشمیر  کا دوہ کیا تھا انہوںنے غیر سرکاری رضاکار تنظیموں خواتین سے متعلق قائم مراکز اور دیگر افسران کے ساتھ ملاقاتیں کیں تھیں۔