پاکستان اور بھارت اگر چاہیں گے تو کشمیر میں امن آ سکتا ہے، جنرل عطا حسنین امن آئے گا تو ہم آپس میں تجارت کریں گے ، چینی اور کپاس کا تبادلہ کریں گے

سری نگر : بھارتی فوج کی پندرہویں کو رکے سابق کمانڈر  لیفٹیننٹ جنرل (ر)  سید عطا حسنین نے کہا  ہے کہ پاکستان اور بھارت اگر چاہیں گے تو کشمیر میں امن آ سکتا ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق  سری نگر میںایک تقریب  میں اخبار نویسوں سے باتیں کرتے ہوئے  لیفٹیننٹ جنرل (ر)  سید عطا حسنین نے کہا   کہ  2003 میں جب ایل او سی  پر جنگ بندی ہوئی تو میں اس وقت اوڑی میں بحیثیت آرمی کمانڈر تعینات تھا، 2005میں جب کاروان امن بس سروس شروع ہوئی تو میں اس وقت بھی اوڑی میں کمانڈر تھا،کمان امن سیتو کا برج میرے ہی زمانے میں بنا’۔عطا حسنین نے کہا ‘میرا کشمیر کے امن کے ساتھ ناطہ پرانا ہے ، امن سے سب کچھ اچھا ہو سکتا ہے، پاکستان اور بھارت اگر دونوں چاہیں گے تو کوئی دورائے نہیں ہے کہ امن آئے ہی گا ہم پچھلے دنوں کو بھول جائیں گے ، ہم آپس میں تجارت کریں گے ، چینی اور کپاس کا تبادلہ کریں گے