اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

ویب ڈیسک : عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے ، انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ میرا  کوویڈ ۔ 19ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ میں ان تمام  لوگوں کو بھی آگاہ کر رہی ہیں جو گزشتہ کئی دنوں سے میرے ساتھ رابطے میں تھے ۔ ماہرہ نے لوگوں سے جلد صحت یابی کی دعا  کے ساتھ ماسک پہننے اورایس او پیز کاخیال رکھنے کی بھی درخواست کی ۔
اس سے قبل اداکار امیر گیلانی ،  عثمان مختار، اداکارہ سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود کامیڈین و میزبان شفاعت علی ، واسع چوہدری اور نوید رضا ،سلمان احمد ،علیزے گبول ، شہزاد رائے بھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اوروبا کی دوسری لہر کے پیش نظر کورونا کی روک تھام کیلئے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں ضابطہ کار پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔