وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کا 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ سیاسی ، معاشی اور کورونا وائرس  کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں اٹارنی جنرل قانونی معاملات پر کابینہ کوبریفنگ دینگے جبکہ وزارت خزانہ وفاق کی جانب سے صوبوں کو رقوم کی فراہمی اور وسائل پر بریفنگ دے گی۔
احساس کفالت پر سروے اور کورونا ریلیف فنڈ پر بریفنگ ، ایف نائن پارک میں موجود میٹرو پولیٹن کلب کی عمارت کے استعمال پر قائم کمیٹی رپورٹ پیش ہوگی۔وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے آئیگنائیٹ کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی ۔ سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں کے مستقل ایم ڈیز کی تعیناتی جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کی تعیناتیاں بھی ایجنڈے میں شامل ہیں ۔
کابینہ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی تقرری  سمیت  ایمپلائز اولڈ ایج بینفیٹس انسٹی ٹیوشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو اوربیرون ملک پاکستان مشنز میں کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کی تقرری  بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔