وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی،جب کہ اس اجلاس میں افغانستان کی تازہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔