
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کااعلان کردیاگیا
آکلینڈ : آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ2022 کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3اپریل تک کھیلا جائے گا جس میں مجموعی
طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ میزبان ملک نیوزی لینڈ اور 6 وینیوز کو برقرار رکھا گیاہے ۔ جس میں آکلینڈ، ہملٹن ،ٹورنگا ،ڈونڈن ، کرائسٹ چرچ اور ویلنگٹن شامل ہیں۔ میگا ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کرائسٹ چرچ اور ویلنگٹن میں جبکہ ایونٹ کا فائنل3 اپریل فلڈ لائٹس میں کرائسٹ چرچ میں ہو گا۔
واضح رہے کہ ویمنز ورلڈکپ 2021 میں کھیلا جانا تھا جو کورونا کے باعث ملتوی کیاگیا۔