ملک میں کورونا کے وار جاری ، مزید 73مریض جاں بحق

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں ایک روز میں‌ مزید 73مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 73 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 905 ہوگئی ہے ۔ ملک میں‌ اب تک کورونا کے4لاکھ 43 ہزار246 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 008ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2362نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
 
 پنجاب
 
 پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد د 1 لاکھ 28 ہزار138 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 3 ہزار 422 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
 
سندھ
 
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار962 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 3 ہزار 164افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
 
خیبرپختون خوا
 
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 52ہزار 787 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1477 افراد چل بسے۔
 
بلوچستان
 
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 17ہزار771 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 175 مریض چل بسے ۔
 
اسلام آباد
 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 35ہزار045، جبکہ اموات کی تعداد 377 تک جاپہنچی ۔
 
گلگت بلتستان
 
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 793 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 99افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
 
آزاد کشمیر
 
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار750 ہوچکی ہے جبکہ 191 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 84 ہزار 719 ہوگئی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 ہزار551 ٹیسٹ کئےگئے، ملک میں اب تک60لاکھ 98 ہزار771 کورونا ٹیسٹ ہوچکےہیں ۔ ملک بھر میں 615 اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کےلیے سہولیات ہیں ۔