امیت شاہ اور کمپنی نے مقبوضہ جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد کشمیریوں پر دہشت کا راج قائم کیا۔ الطاف احمد بٹ

اسلا م آباد (کے پی این) جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے کہا کہ کشمیری امت شاہ کے دورہ جموں و کشمیر کی مذمت کرتے ہیں۔ امیت شاہ اور ان کے حواریوںنے 2019 میں آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کرنے کے بعد محصور اور مظلوم کشمیریوں پر دہشت کا راج قائم کیا جبکہ امیت شاہ کے دورے کا مقصد کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنا ہے جو دس لاکھ بھارتی افواج کے زبردستی قبضے میں مصائب کی زندگی گزار رہے ہیں۔ امیت شاہ اور کمپنی نے مقبوضہ جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد کشمیریوں پر دہشت کا راج قائم کیا۔ کشمیریوں کو معاشی اور مالی طور پر مفلوج کرنے کے لیے تعلیم، کاروبار، صحت، سیاحت اور سماجی بہبود سمیت ہر شعبے کو سخت نقصان پہنچایا گیا، جس کا مقصد بہادر کشمیریوں کو بھارتی فوجی طاقت کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنے کی سزا دینا تھا۔ہندوتوا رہنما اور بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے خلاف کل 5 اکتوبر کو مکمل شٹر ڈان کیا جائے گا۔کشمیریوں کو چاہیے کہ کشمیری بھارت کے قبضے، اس کی پالیسیوں اور اس کے تسلط کو مسترد کریں اور ہر چیز کو بند اور روک دیں تاکہ دنیا کو ایک مضبوط اور واضح پیغام جائے ۔1989 سے کشمیری عوام کے دکھ درد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے 96,114 سے زائد بے گناہ افراد کو قتل کیا ہے جن میں سے 7,254 کو حراست میں قتل کیا گیا ہے، 165,120 شہری گرفتار کیے گئے ہیں، 110,490 ڈھانچے کو نذر آتش کیا گیا ہے۔22,950 خواتین بیوہ، 107,880 بچے یتیم، 11,25 خواتین کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ چیئرمین الطاف احمد بٹ نے کہا کہ یہ تکلیف دہ ہے کہ کس طرح ترقی یافتہ دنیا اور بین الاقوامی تنظیموں کو بھارت کی طرف سے گمراہ کیا جا رہا ہے اور بھارت پر انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے احترام کے لیے دبا ڈالنے کے بجائے اختلاف رائے کو کچلنے، آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے بے دریغ چھوڑ دیا گیا ہے۔ بھارت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو جاری رکھنے کے لیے حریت رہنماں کو جیلوں میں ڈالنے سمیت بے گناہ نوجوانوں کو قتل کررہا ہے۔