راجوری میں بھارتی فوجی اہلکارپراسرار طور پر ہلاک راکیش کمار بھارتی پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ کا رہائشی تھا

سری نگر()جموں و کشمیرمیں آج جموں خطے کے ضلع راجوری میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ۔ قابض حکام نے بتایا کہ ضلع کے علاقے سندربنی میں تعینات بی ایس ایف کی 69بٹالین سے وابستہ ایک کانسٹیبل راکیش کماردوران ڈیوٹی پراسرار حالت میں مردہ پایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ راکیش کمار بھارتی پنجاب کے علاقے پٹھانکوٹ کا رہائشی تھا۔ انہوں نے کہا کہ موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی