حسن علی آئی سی سی پلیئرآف منتھ کےلیے نامزد

پاکستان کے حسن علی آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئےہیں۔ فاسٹ بولرنے مئی میں آٹھ اعشاریہ نو دو کی اوسط سے چودہ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ترپن رنزکے عوض چار اور چھتیس رنزدیکرپانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ دوسرے ٹیسٹ میں ستائیس رنزدے کرپانچ وکٹیں لیں۔ دوسری اننگ میں وہ کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ حسن علی کے ساتھ بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم اورسری لنکا کے پراوین جیاوکرما بھی نامزد ہوئے ہیں۔ مشفیق نے دو ٹیسٹ میں دو سو سینتیس رنز بنائے۔ جیاوکرما نے ٹیسٹ ڈیبیو پرگیارہ وکٹیں حاصل کیں۔ اپریل کا پلیئرآف منتھ ایوارڈ پاکستانی کپتان بابراعظم نے حاصل کیا تھا۔