جوبائیڈن کی فتح پر کانگریس میں توڑ پھوڑ کرنیوالے شخص کو ساڑھے 3 سال قید کی سزا

واشنگٹن: () امریکی صدر جو بائیڈن کی فتح کے بعد کیپٹل ہل میں توڑ پھوڑ کرنےوالے جیکب چانسلے کو ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی عدالت کے جج نے جیکب چانسلے کو پارلیمانی اجلاس میں مداخلت کا مجرم قرار دیتے ہوئے قید کی سزا سنائی۔ جیکب چانسلے اس وقت کے نائب صدر مائیک پنس کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی اور دیوار پر ٹرمپ کے مخالفین کے نام پیغام بھی لکھا تھا۔ جنگلی قبائلیوں کے حلیے میں جیکب چانسلے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گذشتہ صدارتی انتخابات میں شکست پر ان کے حامی امریکی کانگریس کی عمارت میں داخل ہو گئے تھے جہاں انہوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی، سابق امریکی صدر جارج بش نے اس حملے کو بنانا ریپبلک سے تشبیہ دی تھی۔