اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے فلاحی آرگنائزیشن کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے ساتھ مل کر سماجی خدمات کا اعلان

اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے معروف رفاعی اور فلاحی آرگنائزیشن کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے ساتھ مل کر سماجی خدمات کا اعلان کر دیا ہے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چئیرمین چوہدری محمد اختر جنہوں نے ان سے ملاقات کی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں چیرمین کورٹ نے سردار یاسر الیاس خان کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں کورٹ کا تعارف کرایا اور کورٹ کی جملہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور صدر آئی سی سی کو کورٹ ایجوکیشن اینڈ ریذیڈنشل کمپلکس میرپور آذادکشمیر کی دعوت دی ،سردار یاسر الیاس خان نے اسی ماہ کورٹ کے دورے کی یقین دہانی کروائی اور کورٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش اور آئندہ کورٹ سے ملکر خدمت خلق کا عہد کیا چیرمین کورٹ نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔