تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے زیر اہتمام قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی مجلس

ہمبرگ جرمنی() تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے زیر اہتمام قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر  کہا گیا ہے کہ شہید سید علی گیلانی ایک ایسی نسل تیار کے دنیا سے رخصت ہوئے ہیں جو بھارت کو کبھی معاف نہیں کرئے گی ۔کشمیری کے کونے کونے سے سید علی گیلانی نکلیں گے۔ان کے مشن  کو جاری اور آزادی کو حاصل کر کے دم لیں گے۔تحریک آزادی میں اب مذید شدت آئے گی ۔کشمیری نوجوان  بھارت سے ضرور بدلیں گے۔ یہ نوجوان  تحریک آزادی سے وابستہ  اوربھارت کے خلاف میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں ۔

تعزیتی کانفرنس سے تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب، تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے صدر پرویز خالد جرمنی کے جنرل سکریٹری فاروق بیگ، ہمبرگ کے صدر ریاض گھمن، برلین  کے صدر خالد محمود بٹ، برہمن کے صدر منیر حسین ہاشمی ،  کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں حنیف چوہان،معروف سید شاہ،پروفیسر شفیق احمد کمبو،نذر حسین،میاں عمران، توقیر بٹار، عبدالمناف،سید کاظمی حسین،محمد اوزیر چشتی، محمد مشتاق، نے سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے  بے تحاشہ  قربانیوں اور خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت  پیش کیا ۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ان کی میت کی جس طرح بے حرمتی کی ان کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپٹنے ان کی فیملی کے خلاف جو  سلوک کی  بھارت کے ان غیر انسانی اور غیر قانونی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی  مودی  کو ایک گٹھیا ا اور دہشت گرد قرار دیا کہ یہ کوئی انسان نہیں ہے  دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔

کانفرنس میں سید علی گیلانی کے خاندان کے ساتھ گہری ہمدری کا اظہار کیا  کانفرنس کی صدارت پرویز خالد نے کی نظامت کے فرائض  فاروق بیگ نے انجام دیے ۔