سرینگر میں آگ کی شبانہ واردات ، تاریخی پتھر مسجد کو نقصان

سرینگر// مقبوضہ کشمیر
سرینگر کے نواب بازار علاقے میں واقع تاریخی پتھر مسجد کوآگ کی ایک واردات میں نقصان پہنچ گیا۔حکام کے مطابق آگ کی یہ واردات گذشتہ شب کے دوران پیش آئی۔
انہوں نے کہا کہ آگ مغل دور میں تعمیر تاریخی مسجد سے ہی ظاہر ہوئی جس نے مسجد کے منبر کو بھی زد میں لایا۔
حکام نے کہا کہ آگ بجھانے والا عملہ وقت پر جائے حادثے پر پہنچا اور آگ کو پھیلنے سے روک لیا۔آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے