سرینگر بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے محبوبہ مفتی کی والدہ کوپوچھ گچھ کیلئے طلب کر لیا

سرینگر07اگست () بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے ’ انفورسمنٹ ڈائر یکٹوریٹ‘ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی والدہ کو منی لانڈرنگ سے متعلق ایک مقدے کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیا ہے ۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریت نے ستر برس سے زائد عمر کی گلشن نذیرکو مقدمے کے سلسلے میں 18 اگست کو ای ڈی کے سری نگر دفترمیں پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔
پی ڈی پی نے ای ڈی کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہ یہ کوئی نئی پیش پیش رفت نہیں ہے کیونکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی جب بھی نریندر مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتی ہے تو فوراً سمن جاری کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی سلب کیے جانے کے دو برس مکمل ہونے پر پانچ اگست بروز جمعرات سرینگر میں پارٹی دفتر سے نکالے جانے والی ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کی تھی۔