اسلام آباد ہائیکورٹ نےاسٹاپ لسٹ میں نام شامل کرنے والا نوٹیفکیشن معطل کردیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے والا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں شہباز گل اورشہزاد اکبرکی اسٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے والا نوٹیفکیشن معطل کرکے ڈی جی ایف آئی اے اورسیکریٹری داخلہ کونوٹس جاری کردئیے۔

عدالت نے سیکریٹری داخلہ اورڈی جی ایف آئی اے سے استفسارکیا کہ کس اتھارٹی کے تحت درخواست گزاروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت بلیک لسٹ کوغیرقانونی قراردے چکی ہے۔ ہمارے فیصلے کے تحت تو نام اس طرح لسٹ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے شہزاد اکبر سے استفسارکیا کہ آپ حکومت میں رہے ہیں کیا آپ نے اس لسٹ کوختم نہیں کیا جس پرشہزاد اکبرنے جواب دیا کہ میں مشیراحتساب تھا میرا اس سے براہ راست تعلق نہیں تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردی۔