مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل واضح ہے۔

بیجنگ ، 06 نومبر : چین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق معاملات پرامن اور مناسب طریقے سے حل کیے جائیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ  مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں چین کا مؤقف ‘مستقل اور واضح’ تھا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین سے جب باقاعدہ بریفنگ کے دوران جب ان سے گلگت بلتستان کے خطے کو عارضی صوبائی حیثیت دینے کے پاکستان کے فیصلے پر تبصرہ کرنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے کہا ، "میں نے متعلقہ اطلاعات نوٹ کیں۔ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔