مقبوضہ جموں کشمیر میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ، دو زخمی

سری نگر ، 06 نومبر :  مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج پلوامہ ضلع میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

پلوامہ ضلع کے ترال قصبے میں نامعلوم مسلح افراد نے دکاندار محمد ایوب آہنگر پر فائرنگ کردی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اسے اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن پہنچتے ہی اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ دوکاندار کی ہلاکت کے ایک گھنٹہ سے بھی کم عرصے میں اس ضلع کے علاقے کاکا پورہ کے علاقے وان پورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے محمد اسلم کے نام سے شناختی ایک ٹیکسی ڈرائیور کو بھی ہلاک کردیا۔

ایک اور واقعے میں ، پلوامہ ضلع کے لال پورہ علاقے میں ایک کورڈن اور سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔