مودی حکومت کا کشمیری مسلمانوںکی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کامذموم منصوبہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں آل انڈیا سروسز سے مزید 18افسر وں کی تعیناتی کاعمل

سرینگر : بھارت کی مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے اپنے مذموم ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے آل انڈیا سروسز (اے آئی ایس) کے مزید 18 افسروں کوکشمیری افسروں کی جگہ تعینات کررہی ہے ۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران مقبوضہ علاقے میں بھارت کے اے آئی ایس کے ایک درجن سے زیادہ افسر تعینات کئے گئے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ نے سرکاری عہدے داروں کے حوالے سے بتایاہے کہ جلد ہی جموں و کشمیر میں آل انڈیا سروسز کے مزید 18 افسر تعینات کئے جاسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف مراحل میں کام جاری ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 18 سے زائد اہلکاروںکو بھی جموں وکشمیر میں تعینات کیا جاسکتا ہے کیونکہ آل انڈیا سروسز کے اور افسروں نے بھی جموں و کشمیر میں تعیناتی کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھارتی وزارت داخلہ نے سرکاری عہداے داروں سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں