
بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی حمایت یافتہ خوفناک بندوق بردار پاپا کشتواڑی کی موت ہوگئی
سری نگر ، 06 نومبر : مقبوضہ جموں و کشمیر میں سابق ہندوستانی فوج کے خوفناک بندوق بردار حمایتی پاپا کشتواڑی کا آج سری نگر کے پولیس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ کشتواڑی جیل کے اندران کی صحت ٹھیک نہیں ہو رہی تھی اور اسے اسپتال میں طبی معائنہ کے لئے لایا گیا تھا جہاں وہ کارڈیک اٹیک کے بعد چل بسے ہے۔
کشتواڑی جس کا اصل نام غلام محمد لون ہے وہ ایک بدنام زمانہ اخوانی بندوق بردار تھا جس نے مقبوضہ جموں کشمیر میں 90 کی دہائی میں اپنے آبائی شہر پلوامہ ، پمپور میں 150 سے زائد بےگناہ افراد سمیت سیکڑوں شہریوں کو ہلاک کیا تھا۔