
ایک دن میں دوسرا استعفیٰ، وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ظفر مرزا مستعفی
اس سے پہلے معاون خصوصی تانیہ ایدروس بھی مستعفی ہوچکی ہیں
وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں تانیہ ایدروس کی شمولت پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ۔ بتایا گیا کہ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی بنیاد ایک ایسے ادارے کے نام پر رکھی گئی تھی جو کسی قسم کا کوئی منافع نہیں لے گی اور نہ ہی وہ حکومت پر بوجھ بنے گی، لیکن اسے سیکیورٹی ایکسچینچ کمیشن کے سیکشن 42 کے نام پر رجسٹر کیا گیا ہے جس نے کئی سوالات کو جنم دے دیا گیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان کو جن لوگوں کے نام پر رجسٹر کیا گیا ہے ان میں تانیہ ایدروس کے علاوہ جہانگیر ترین اور آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے سی ای او مدثر الیاس کا نام بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے مقامی اخبار نے تانیہ ادروس سے بات کی تھی جس پر انہوں نے اخبار کے نمائندے کو بتایا ہے کہ میری شمولیت سے کسی قسم کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اس فاؤنڈیشن کا مقصد حکومت کی مدد کرنا تھا، ہم حکومت سے کسی قسم کی کوئی امداد نہیں لیتے۔ تاہم بعدازاں یہ معاملہ دب گیا تھا لیکن کچھ عرصہ قبل ان کی دہری شہریت کے معاملے پر تانیہ ایدروس