جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ گرفتار انجینئر فیاض، ریاض احمد، رفیق احمد اور سمیر احمد بھی گرفتار

سری نگر() جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ کو پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ سری نگر میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مختار احمد وازہ کو حیدرپورہ سرینگر میں چار شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج کرنے سے روکنے کیلئے پارٹی رہنمائوں انجینئر فیاض، ریاض احمد، رفیق احمد اور سمیر احمد کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔ادھر جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں مختار احمد وازہ اور دیگر پارٹی رہنمائوں اور سینکڑوں نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔