
کشمیری کل 27اکتوبرکو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے
بھارت نے 27اکتوبر1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس جموںوکشمیرمیں اپنی فوجیںاتارکر اس پر ناجائز قبضہ کیاتھا
بیان میں دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 27اکتوبر کو بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظاہروں اور ریلیوںکا انعقاد کریں تاکہ عالمی برادری کی توجہ تصفیہ طلب تنازع کشمیر اورمقبوضہ کشمیر میں رہنے والے لوگوںکی مشکلات کی طرف دلائی جاسکے۔
دریں اثنا سرینگر اور دیگر علاقوں میں مسلسل چسپاں کیے جانے والے پوسٹروں میں لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ جموںوکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے منگل کو مکمل ہڑتال کریں۔ یہ پوسٹر مختلف آزادی پسندتنظیموں کی طرف سے لگائے جارہے ہیں۔