امريکہ کومسئلہ کشمير حل کيلئےکردارادا کرناہوگا،عمران خان

امريکہ کومسئلہ کشمير حل کيلئےکردارادا کرناہوگا،عمران خان

ظم عمران خان نے کہا ہے کہ امريکہ کو مسئلہ کشمير حل کيلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

عالمی اقتصادی فورم کے لیے ڈیووس میں موجود وزيراعظم عمران خان نے سی اين بی سی کو انٹرويو میں کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ايران سے اچھے تعلقات ہيں، عالمی برادری جان لے کہ کشمير کا مسئلہ گھمبيرہوتا جارہا ہے۔

وزيراعظم نے کہا کہ  5 اگست سے 80 لاکھ کشميری محصور ہيں،مسئلہ کشمير کا حل کشميری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی شہريت قانونی مسلمانوں کے خلاف مبنی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پيک کے تحفے پر دوست ملک چين کے مشکور ہے، بھارتی حکومت نازی ازم کے فلسفے پر کاربند ہے، بھارت ميں ہندوتوا اور آر ايس ايس کی سوچ فروغ پارہی ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ڈیووس میں عالمی میڈیا کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری طور پر جنگ کے خطرے کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ بھارت پلوامہ طرز کا حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگاسکتا ہے، ہمیشہ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا، کشمیر کے حالات پر گہری تشویش ہے، پاکستان میں سول و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ پاکستان حکومت سرحدی علاقوں میں بحالی کے اقدامات کررہی ہے، افغانستان میں امن ہوگا تو وسط ایشیا تک تجارت ممکن ہوگی، امریکا سمجھتا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل طاقت کا استعمال ہے، میں نے ہمیشہ طاقت کے استعمال کی مخالفت اور پرامن طریقے سے مسئلہ حل کرنے پر زور دیا، میرے مؤقف کی وجہ سے مجھے طالبان کا حامی بھی کہا گیا، امریکا کو آخر کار مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔