سرینگر میں بھارتی پیراملٹری اہلکار کی خودکشی

جنوری 2007 ء سے غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر479ہوگئی

سرینگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 12 اکتوبر کو اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلانے والا بھارتی پیراملٹری کا اہلکار آج سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں دم توڑ گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خودکشی کرنے والے اہلکار کا تعلق سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی 141 ویںبٹالین سے تھا اوروہ شیرگڑھی سرینگر میں قائم کیمپ میں تعینات تھا۔
سی آر پی ایف کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکشی کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس واقعے سے جنوری 2007 ء سے غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر479ہوگئی ہے۔ دریں اثناء ضلع ادھمپور کے علاقے کریمچی میں مانسر موڑ کے مقام پر ایک ماروتی آلٹو کار گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ادھم پور منتقل کردیاگیاہے۔