کورونا وائرس مزید 10زندگیاں نگل گیا

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار میں تیزی آئی ہے اور آج کورونا وائرس مزید 10زندگیاں نگل گیاجس کے بعد کوروناسےانتقال کرنیوالوں کی تعداد6ہزار702ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،گذشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے736نئےکیس سامنے آ گئے جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ25 ہزار480ہوگئی،سندھ میں کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ42ہزار641ہو گئی،پنجاب میں کورونا کےمریضوں کی تعداد ایک لاکھ 2ہزار 107 ہوگئی،کے پی میں مریضوں کی تعداد38 ہزار810،بلوچستان میں15 ہزار738ہو گئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد18 ہزار438ہوگئی جبکہ آزاد کشمیر میں کوروناکیسزکی تعداد3639 اور گلگت بلتستان میں4107ہوگئی تاہم ملک میں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد9ہزار642رہ گئی۔
این سی او سی حکام نے مزید کہا کہ گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا سے مزید10افرادانتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کوروناسےانتقال کرنیوالوں کی تعداد6ہزار702ہو گئی،دوسری جانب گذشتہ24گھنٹوں میں462 افراد کورونا وائرس کوشکست دےچکے، اس طرح اب تک3لاکھ9ہزار136مریض کورونا کو شکست دے چکے۔

حکام نے مزید کہا کہ ملک بھرمیں گذشتہ24گھنٹوں میں28ہزار534ٹیسٹ کئےگئے،جس کے بعد ملک بھر میں اب تک41لاکھ77ہزار270ٹیسٹ ہوچکےہیں۔