کیپٹن صفدرگرفتاری اورآئی جی سندھ کا معاملہ ، پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی : سندھ حکومت نے کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری اورآئی جی سندھ کوہراساں کرنے کے معاملے پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصرحسین شاہ ، وزیر تعلیم سعید غنی ، اور ترجمان سندھ مرتضی وہاب پانچ رکنی کمیٹی میں شامل ہیں ۔ کمیٹی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کورپورٹ پیش کرے گی ۔ تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے مزار قائد کے تقدس کی خلاف ورزی کرنے پر دائر مقدمے کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر کو 19 ستمبر کو کراچی کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔دوسری جانب  پی ڈی ایم کی طرف سے یہ بھی الزام لگایا گیا کہ کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئےنے وفاقی اداروں نے  آئی جی سندھ کو اغوا کیا تھا ۔