کورونا کےمثبت کیسز سامنے آنے کے بعد ‘ جراسک ورلڈ ‘ کی شوٹنگ روک دی گئی

ویب ڈیسک : کورونا وائرس کے مثبت کیسزسامنے آنے کے بعد "جراسک ورلڈ سیکیوئل ” کی شوٹنگ 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دی گئی ۔

برطانوی خبررساں ادرے کی رپورٹ کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر کولن ٹریورو نے کہا ہے کہ یونیورسل پکچرز کی فلم ” جراسک ورلڈ: ڈومینین ” کے پروڈکشن سیٹ پرچند لوگوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شوٹنگ 2 ہفتوں کے لیے معطل کردی گئی ہے ۔ تاہم کولن ٹریورو نے یہ نہیں بتایا کہ کن افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بعدازاں ان تمام افراد کا ٹیسٹ منفی آیا لیکن ہمارے حفاظتی قواعد کے باعث ہم شوٹنگ میں 2 ہفتے کا وقفہ دے رہے ہیں۔
کولن ٹریور نے ایک ماسک پہنے ننھے ڈائنا سورکی ایک تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی فلم کا سیٹ کوویڈ 19 کا شکار ہوچکا ہے ۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دوسری بڑی ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ معطل ہوئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کے ساتھ جولائی کے مہینے میں برطانیہ میں دوبارہ شروع کی گئی تھی۔
دوروز قبل ڈائناسور فرنچائز کی سائنس فکشن فلم ’جراسک ورلڈ‘ کی چھٹی فلم کی ریلیز ایک سال تک ملتوی کرنےکا اعلان کیا گیا تھا اور اب اسے جون 2022 تک ریلیز کیا جائے گا ۔ ابتدائی طور پر جراسک ورلڈ: ڈومینین کو 2021 میں ریلیز کیا جانا تھا۔
خیال رہے کہ ماہ ستمبر کےآغاز میں وارنر برادرز کی فلم ‘دی بیٹ مین’ بھی کورونا وائرس کے کیسز کے باعث 2 ہفتوں کے لیے معطل کی گئی تھی فلم کے مرکزی اداکار روبرٹ پیٹسن وائرس کا شکار ہوئے۔
یاد رہے کہ مارچ میں عالمگیر وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں فلم اور ٹی وی سیٹس بند ہونے کی وجہ سے مارچ کے وسط میں فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی ۔