کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارت اورکشمیر سے متعلق جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیر مقدم

سرینگر05دسمبر() کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور کشمیر سے متعلق جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان کشمیریوں کے لئے امید کی ایک نئی کرن ہے اور اس سے کشمیر ی عوام کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجما ن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جنر ل عاصم منیر کے دوٹوک اور واضح پیغام سے بھارتی ایوانوں میں لزرہ پیدا ہوا ہے اور اس سے مظلوم کشمیریوں کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت اپنی فوجی طاقت کے ذریعے اس پر قابض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساگر اور دیگر رہنمائوں بشمول سید اعجاز رحمانی، زاہد اشرف، شیخ یعقوب، امتیاز وانی اور منظور احمد شاہ نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیر مقدم کیاہے۔انہوں نے کہاکہ مقبو ضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد میں رکاو ٹ نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے کشمیریوں کی ہر طرف سے ناکہ بندی کرکے انہیں شدید مشکلات سے دوچارکردیا ہے، نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری ہیں ،حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،کشمیری قیادت جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل ہے اور مقبوضہ علاقے میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم ہے۔ حریت رہنمائوںنے کہاکہ عالمی برادری اپنے مفادات کی خاطر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اوربھارت کو کوئی پوچھنے والا نہیںہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی شناخت مٹانے کے لئے ان کی ثقافت پر حملہ آور ہے۔ حریت رہنمائوںنے کہا کہ جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت اپنی فوجی طاقت کے ذریعے اس پر قابض ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے پاک فوج کے سپہ سالار کے اس بیا ن کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، بین الاقوامی دنیا کو انصاف یقینی بنانا چاہیے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیئے جانے کا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔