مقبوضہ کشمیر ، 4جی انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں 19 اگست تک توسیع

سرینگر  مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے تیز رفتار فور جی انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں 19 اگست تک توسیع کر دی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا کہ فور جی انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں توسیع موجودہ صورتحال کی وجہ سے کی گئی ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ بھارت کی خودمختار ی اور سالمیت اور عوام نظم و ضبط کے لئے یہ ضرورری ہے کہ کشمیر میں صرف ٹو جی انٹرنیٹ سروس مہیا کھی جائے۔ یاد رہے کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتا پارٹی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس پ5 اگست کو اس وقت انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معطل کر دی تھیں جب اس نے علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اس کا فوجی محاصرہ کر لیا تھا ۔

بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں ٹو جی انٹرنیٹ اور لینڈلائن سروسز کی بحالی کا دعوی ٰ کر رہی ہے لیکن فور جی انٹرنیٹ اور پری پیڈموبائل فون سروسز کی عدم دستیابی کے باعث کشمیریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ حریت رہنمائوں ، سیاسی کارکنوں انسانی حقوق کی کئی عالمی تنظیموں ، عالمی صحافتی ادوں نے کئی بار علاقے میں فور جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا مطالبہ کیا لیکن مودی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے اور وہ مذکورہ سروس کی معطلی میں پے در پے توسیع کر رہی ہے۔

via urdupoint news