دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد3 کروڑ63 لاکھ سے تجاوزکرگئی

واشنگٹن :دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 63 لاکھ 94 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ مہلک وبا سے اب تک 10 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا سے متاثرہ ممالک کی عالمی فہرست میں تاحال امریکہ پہلے نمبر پر ہے، امریکہ میں اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 77لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے ۔ بھارت میں کورونا نے تباہی مچا دی ، بھارت واحد ایشیائی ملک ہے جہاں کيسز کی مجموعی تعداد 68 لاکھ سے تجاوزکر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد  افراد اس خطرناک مرض کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہيں۔
برازیل میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 50 لاکھ سےتجاوز کرچکی ہے۔ روس کورونا سے متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے ، روس میں   کورونا سے 12 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار سے زائد ہو گئی ہے کولمبیا کورونا سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ سےتجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں کورونا سے 32ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،  جنوبی افریقہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 17ہزار تک جاپہنچی ۔
میکسیکو میں ایک دن میں4ہزارسے زائد کیسزرپورٹ ہوئے اب تک میکسیکو میں 7 لاکھ سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ 82 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹینا میں 22ہزار سے زائدافراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔کورونا وائرس سے چلی میں 4 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں اور 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یورپ میں کورونا کی دوسری لہر، برطانیہ میں کورونا سے 5 لاکھ سے زائدافراد متاثرہیں، برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے ۔ ایران میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔ ایران میں 27 ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے چل بسے ، جبکہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزارسے زائد ہے ۔ ترکی میں 8 ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
اٹلی میں کورونا سے36 ہزارسے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ جرمنی ، بیلجیم میں 9 ہزار، فرانس میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، دنیا بھر میں اب تک کورونا سے 27 کروڑ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔