امریکی انتخاب کون جیتے گا، مائیک پنس نے بڑا دعویٰ کردیا

امریکی انتخاب کون جیتے گا، مائیک پنس نے بڑا دعویٰ کردیا

: امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان بدھ کو صدارتی مباحثہ ہوا۔ اس مباحثے میں دونوں امیدواروں نے بیشتر وقت کرونا وائرس اور اس سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر ہی صرف کیا۔

ریاست یوٹا کے شہر سالٹ لیک سٹی کی یونیورسٹی آف یوٹا میں ہونے والے اس مباحثے کے دوران ری پبلکن جماعت کے نائب صدارتی امیدوار مائیک پینس نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کی روک تھام کی حکمتِ عملی کا دفاع کیا جب کہ ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا۔

امریکی انتخابات کے حوالہ سے اکانومسٹ نے ایک سروے کیا ہے،جس کے مطابق جوبائیڈن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں شکست دے سکتے ہیں اسکا بہت زیادہ امکان ہے کہ ٹرمپ شکست کھا جائیں گے

اکانومسٹ کے مطابق ہمارا ماڈل ہر روز اپ ڈیٹ ہوتا ہے اور اس میں معاشی اشارے کے ساتھ ریاستی اور قومی انتخابات کو جوڑ کر متعدد نتائج کی پیش گوئی کی جاتی ہے۔ مڈ پوائنٹ میں انتخابی دن ہر پارٹی کے انتخابی کالج ووٹ کا تخمینہ ہوتا ہے۔

ہر ریاست میں جیتنے کا امکان
اکانومسٹ کے مطابق ہمارا ماڈل قومی پیش گوئی کو پول اور ریاستی سطح پر سیاسی و معاشی عوامل سے جوڑتا ہے۔ ہم اس بات کو دھیان میں لیتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا امکان اسی طرح کا ہے۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ مینیسوٹا جیت جاتے ہیں تو وہ شاید وسکانسن کو بھی جیت جائیں گے