
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے تیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے تیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دےدی، قرض کی فراہمی سے کیپیٹل مارکیٹ میں غیریقینی کی کیفیت ختم ہو گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ منظور کی گئی رقم کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات کے لیے دی گئی ہے اور یہ منصوبہ نجی سرمایہ کاری کوفروغ دے گا، اس کے علاوہ قرض پروگرام سے کیپیٹل مارکیٹ کی استعدادکار میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔