واٹس ایپ کا نیاایکسپائرنگ میڈیا فیچرجلد متعارف کروایا جائےگا

ویب ڈیسک : واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ہے اورکمپنی مسلسل ا س میں تبدیلیاں کرتی رہتی ہے رواں سال بھی ایک اور اہم ترین اپ ڈیٹ صارفین کو فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایک نئے فیچر ایکسپائرنگ میڈیا پر کام کیا جارہا ہے جو اس وقت اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔اس کا نیا نا م "ویو ونس ” رکھا گیا ہے، یہ فیچر اسنیپ چیٹ میں موجود فیچر سے ملتا جلتا ہے، اس میں صارف کے فون پربھیجی گئی میڈیا فائلوں جیسے تصاویر، ویڈیوز اور جی آئی ایف کو وصول کرنے سے متعلق ہے ۔ واٹس ایپ میں  کسی بھی شیئر کی جانے والی میڈیا فائلز کو ایک مخصوص وقت پر ایکسپائر کرنے کا آپشن ہوگا۔ جس فرد کو وہ ایکسپائرنگ میڈیا میسج ملے گا، وہ اسے ایک بار دیکھ سکے گا اور جیسے ہی چیٹ چھوڑی جائے گی ، وہ میسج غائب ہوجائے گا۔ یہ سہولت فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کو فراہم کی جارہی ہے ۔
 نیا فیچر ابھی واٹس ایپ بیٹا ریلیز کا حصہ نہیں ہے، گزشتہ سال جب یہ بیٹا ورژن میں نظر آیا تھا تو اس وقت یہ صرف گروپ چیٹ میں دستیاب تھا اور اس میں پیغام 5 سیکنڈ یا ایک گھنٹے بعد ڈیلیٹ ہوجاتا۔
اس سے قبل ٹیلی گرام نے یہ فیچر اپنی ایپ میں پہلے ہی متعارف کرا دیا ہے اور اب فیس بک اسے اپنی مقبول ترین میسجنگ ایپ میں  پیش کرنے والی ہے۔ واٹس ایپ میں اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام ہورہا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک متعارف کروایا جارہا ہے ۔ واٹس ایپ نے نہ تو میسیجز کے بارے میں اور نہ ہی  ایکسپائرنگ  میڈیا کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم کی ہیں۔