اسلام آباد (وقاہع نگار خصوصی ) معروف سماجی رہنما لیفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ سردار شجاعت نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین

اسلام آباد (وقاہع نگار خصوصی ) معروف سماجی رہنما لیفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ سردار شجاعت نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے آئ ایس پی آر کی طرف سے کشمیری صحافیوں کو بریفنگ بہت مثبت اور تعمیری قدم پر جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے ابلاغی محاذ پر کشمیری صحافی گرانقدر کردار اور خدمات سر انجام دے رہے ہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ کشمیری صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کے بدلتے ہوے حالات سے آگاہ کرتے ہوے میڈیا کے محاذ پر کردار ادا کرنے کےلیے متوجہ کیا جاے آئ ایس پی آر نے درست قدم اٹھایا ہے جس کی ہم تحسین کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر نازک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اس موقع پر پوری قوم متحد ہوکر کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو اتحاد ویکجتی وقت کی اہم ضرورت ہے