بانڈی پورہ گریز، بارودی شلوں کو ناکام بنانے کی کارروائی سے علاقہ لرز اٹھا، لوگوںکا احتجاج

سرینگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے تلیل گریز میں بھارتی فوج کی طرف سے زائد المیعاد بارودی شلوں کو ناکام بنانے کی کارروائی کی وجہ سے شدید خوف وہراس پھیل گیا

میڈیاسروس کے مطابق شلوں کو ناکام بنانے کے دوران زور دار دھماکوں کے باعث تلیل اور اسکے نزیکی علاقے لرز اٹھے۔ شدید دھماکوں کے باعث مکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور ہو گئے۔ بعد ازاں خواتین، بچوں اور معمر افراد سمیت علاقے کے لوگوں نے بھارتی فوج کی مذکورہ کارروائی کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا اور شاہراہ پر دھرنا دیاجس کے نتیجے میں شاہراہ پر سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔