بیسوی صدی کے عظیم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایوان صدر میں ترتیب دیا گیا

جی نائن فور گرلز سکول اسلام آباد نے صدر پاکستان کی موجودگی میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی

پی ٹی وی ہوم کا پراگرام ”قائد اور بچے” قائداعظم محمد علی جناح ، بیسوی صدی کے عظیم
لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایوان صدر میں ترتیب دیا گیا۔

اس رنگارنگ تقریب کے مہمان خصوصی عزت ماب صدر پاکستان جناب عارف علوی اور خاتون اول محترمہ ثمینہ
علوی تھیں۔ اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز کی ہو نہار طالبات نے کشمیری نغمے پر
شاندار پرفامنس پیش کی۔جبکہ سکول کی حافظہ جویرہ کو کامیاب پروگرام کے آغاز میں
تلاوت کلام پاک پیش کرنے کا شرف حاصل ہوا۔