اسلام آباد( راجہ بشیر عثمانی)سنیر حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے تحرک آزادی کشمیر کے بین الااقوامی محاذ پر سرگرم کشمیری راہنما راجہ ایوب راٹھور کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ راجہ ایوب راٹھور عالمی سطح پر مسلہ کشمیر کے حوالے سے شب و روز مصروف رہے

اسلام آباد( راجہ بشیر عثمانی)سنیر حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے تحرک آزادی کشمیر کے بین الااقوامی محاذ پر سرگرم کشمیری راہنما راجہ ایوب راٹھور کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ راجہ ایوب راٹھور عالمی سطح پر مسلہ کشمیر کے حوالے سے شب و روز مصروف رہے قابض بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کے خلاف جس جذبے سے ایوب راٹھور مرحوم نے کام کیا ہے وہ قابل ستاہش ہے اپنے تعزیتی پیغام میں الطاف احمد بٹ نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی کی منزل سے ہمکنہار کرنے کےلیے بیرون ممالک میں مقیم کشمیری اپنی گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ بین الاااقوامی سطح پر جس انداز سے ہمارے اوورسیز بھاہیوں نے کشمیر کے حوالے سے کردار ادا کیا ہے اس کے نتیجے میں مسلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کےلیے ہر قسم کے حربے استعمال کیے ہیں تحریک آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی ہے لیکن ہمارے اوورسیز کشمیریوں نے بھارت کے ان تمام مذموم حربوں کا توڑ کیا ہے اور بھارت کی تحریک آزادی کشمیر کے خلاف ساری سازشیں ناکام بنائ ہیں جس پر ہم راجہ ایوب راٹھور مرحوم اور تمام اوورسیز کشمیریوں کے ممنون ومشکور ہیں انہوں نے راجہ ایوب راٹھور کی وفات پر جملہ پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلمد کرے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرےاور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے امین