یوتھ سوشل فورم کے وفد کا بٹہ مالو سرینگر میںشہید ہونے والی خاتون کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

سرینگر غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کا ایک وفد پارٹی کے وائس چیئرمین غلام رسول کلو کی سربراہی میں بٹہ مالو سرینگر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی خاتون کوثر ریاض کے گھر گیا اور ان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفد کے دیگر ارکان میں شفیق خان ، توصیف احمد ، فیصل احمد اور احمد رفیق شامل تھے ۔

غلام رسول کلو نے اس موقع پر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں خاتون کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زودیاکہ وہ سفاکانہ قتل کی تحقیقات کے لئے مقبوضہ علاقے میں اپنی ٹیمیں بھیجیں۔وفد زینہ کوٹ سے تعلق رکھنے والے آزادی پسند کارکن غلام مصطفی کے گھر بھی گیا جن کی والدہ ایک سڑک حادثے میں جاںبحق ہوگئی تھیں۔