مقبوضہ جموں کشمیر میں جے کے ایم ایم رہنما سمیت 3 کشمیریوں کو کیا گیا گرفتار

سری نگر 22 دسمبر :  مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے سکریٹری انفارمیشن عبدالرشید لون سمیت 3 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔

فوجیوں نے رشید لون کو آج صبح سری نگر میں ان کی ناگین رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔ فوجیوں نے گھر والوں کو بھی ہراساں کیا۔

ایک اور واقعے میں فوجیوں نے ضلع کولگام کے علاقے ٹونگڈونو میں ایک کورڈن اور سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کو علاقے میں کورڈن اور سرچ آپریشن کے دوران مختصر فائرنگ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔