بھارتی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوج کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

سرینگر  غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج سرینگر اور وادی کے متعدد دیگر علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاںشروع کردیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع سرینگر کے علاقے نوگام میں بھارتی پیراملٹری فورسز کی ایک گشتی پارٹی پرحملے کے بعد بھارتی فوجیوں نے کارروائی شروع کی ۔

تاہم حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔بھارتی فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کی ۔ دریں اثنا ء بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ ، بارہمولہ ، بانڈی پور ، گاندربل ، بڈگام ، اسلام آباد ، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام ، رام بن ، کشتواڑ ، ڈوڈہ ، راجوری ، پونچھ اور کٹھوعہ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کاروائیاں جاری رکھیں۔